پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

Mar 18, 2024 | 20:30:PM
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے  جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی، جلسے کیلئے 3جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئی ہیں، تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے،  درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔ 

 واضح رہے کہ عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ این اے 46سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں،اطلاعات کے مطابق بانی چئیرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا 3ارب ریال سے زائد امداد کا اعلان