شوبز سے صرف وقفہ لیا،چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی:حمزہ علی عباسی

Jun 18, 2025 | 11:36:AM
شوبز سے صرف وقفہ لیا،چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی:حمزہ علی عباسی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے معروف اداکار اور اسلامی تعلیمات کے طالب علم، حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنی پچھلی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔

حمزہ علی عباسی جن کے انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوورز ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ اس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ  میں نے شوبز کو خیرباد نہیں کیا تھا، بلکہ ایک ویڈیو میں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ میں صرف وقفہ لے رہا ہوں، چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حفصہ بٹ اپنے ہونیوالے شوہر میں کیا خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لوگوں نے پوری ویڈیو دیکھے بغیر صرف کلپس کی بنیاد پر نتیجہ نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، ڈلاس گئے تھے تاکہ معروف اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی صاحب سے علم حاصل کر سکیں۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دین اورانٹرٹینمنٹ کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اگلے دن میڈیا پر یہ شہ سرخی لگی کہ ”حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑ دیا“۔

حمزہ نے زور دے کر کہا کہ انسان اگر نیت صاف رکھے اور مثبت مواد تخلیق کرے تو دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی اداکاری کر رہے ہیں اور حالیہ ڈرامہ ”جانِ جہاں“ اس بات کا ثبوت ہے۔