دعازہرا کیس: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Jun 18, 2022 | 15:54:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دعازہرا کیس، نئی پیش رفت سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکا دیا گیا
سورس: web page
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022ء کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا گیا،  میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے،  نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی ہے۔درخواست گزار، دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔