5.3  شدت کا زلزلہ ۔۔۔26افراد جاں بحق 

Jan 18, 2022 | 11:52:AM
افغانستان زلزلہ
کیپشن: زلزلے کی وجہ سے عمارت گری ہوئی ہے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغربی افغانستان زلزلے سے لرز اٹھا جس کے باعث 26افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کاڈرون حملہ ۔۔۔متحدہ عرب امارات کاجوابی کارروائی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر افغانستان کے مغرب میں واقع صوبہ بادغیس میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے سے ترکمانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے لرز اٹھے۔زلزلے کی وجہ سے کئی مکان منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔زلزلے سے متاثرہ دور دراز دیہاتوں میں کام جاری ہے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 کی شدت کا پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کے دوپہر 2 بجے کے قریب محسوس کیا گیا جب کہ 4.9 کا دوسرا زلزلہ شام 4 بجے کے قریب محسوس کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔۔گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر ورلڈبینک کا تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان