اپوزیشن کو عوام کانہیں اقتدار کا درد ہے،سردا ر عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن نے کورونا ،ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی،یہ عناصر اب مہنگائی پر پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی بم دھماکہ ۔۔زخمیوں کی چیخ و پکار کے دوران بھی لوٹ مار ۔۔گارڈ نےبڑا کام کر دیا
تفصیلات کے مطابق سر دا ر عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کانہیں اقتدار کا درد ہے۔حکومتی اقدامات کے باعث اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پنجا ب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں ۔مصنوعی مہنگائی کےذمہ دارو ں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔احساس راشن پروگرام سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہاکہ معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف سیاسی بیان بازی کررہی ہے،یہ لوگ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار ،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مریم نوا ز کے بیٹے کی شا دی پر پہنے لہنگے کی قیمت کتنی تھی