انجو کے بعد امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں

Aug 18, 2023 | 18:36:PM
انجو کے بعد امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت سے اپنی محبت کو پانے کے لیے دِیر آنے والی بھارتی خاتون کے بعد اب ایک امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر 2 سال سے دوستی اور پھر محبت میں گرفتار ہونے والی امریکی خاتون 53 سالہ "کیمبرلی ڈان" پاکستانی نوجوان عباس سے شادی کرنے کے لیے دِیر پہنچ گئیں۔

تحصیل ترناؤ اسبنڑ کے رہائشی عباس مقامی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکا میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر  ہوالیکن  اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ  وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں  کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔پ
 رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔

عباس کے بھتیجے نے اردو نیوز دیے گئے انٹرویو میں  بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کرلیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرعمرسیف نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیا ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔