ڈاکٹرعمرسیف نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Aug 18, 2023 | 18:04:PM
ڈاکٹرعمرسیف نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: ڈاکٹر عمر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈاکٹرعمرسیف نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،وزارت آئی ٹی پہنچنے پر سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ اور دیگرسینئر افسران نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈاکٹرعمرسیف کو وزارت آئی ٹی کے تکمیل شدہ، جاری اورمستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے آئی ٹی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالرز سے زائد اورملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن ترجیحات ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ معاشی استحکام اورہنرمند افراد کوباعزت روزگارکی فراہمی میں اہم ہے،آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کے استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی کے شعبے میں اکیڈمیا، مینجمنٹ، کنسلٹنگ اور انٹرپرینیورشپ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،ڈاکٹرعمرسیف کیمبرج یونیورسٹی سے23سال کی عمرمیں کمپیوٹرسائنس میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں،ڈاکٹر عمر سیف کو 2010 میں ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ینگ گلوبل لیڈر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت کو ایک اوربڑا چیلنج ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا