خفیہ آپریشن،سوات میں خواتین کو کوڑے مارنے والا دہشتگرد کمانڈر ہلاک

Sep 17, 2023 | 16:25:PM
خفیہ آپریشن،سوات میں خواتین کو کوڑے مارنے والا دہشتگرد کمانڈر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریک طالبان سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا دہشتگرد کمانڈر  ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے فضاگٹ، سوات میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا ،ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

 ہلاک دہشتگرد نیک محمد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا ، دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا،سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا۔

ضرورپڑھیں:حلف اٹھاتے ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا فیصلہ،فل کورٹ تشکیل

 موجودہ سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر ٹی ٹی پی تشکیل کے ساتھ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ، اسکے ساتھ ساتھ دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کر دیا، جون 2023 میں دہشتگرد کمانڈر نے اپنے دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ مینگورہ سبزی منڈی کے قریب دو پولیس کانسٹیبلز کو بے دردی سے نشانہ بنایا

 جبکہ سوات میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے دہشت گرد کمانڈر نے  خودکش حملہ اور آئی ای ڈی کے ذریعے ڈی پی او سوات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنایا،پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے وادی سوات میں دہشتگردی میں ملوث کسی بھی فرد یا تنظیم کا قلع قمع کرنے کے لئے متحرک ہیں۔