شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا

Nov 17, 2021 | 22:33:PM
شعیب ملک، اہلیہ، نوجوان، تھپڑ مار دیا
کیپشن: ثانیہ مرزا، تھپڑ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نوجوان کو تھپڑمار دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو کو ٹینس سٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات موجود تھیں جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔
سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک نے تیزترین ففٹی بنا کر بھارتی کھلاڑی رہوال کا ریکارڈ برابر کیا جس پر ان کی اہلیہ نے کھڑے ہوکر ان کو داد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،ثانیہ مرزا کی اب ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے نوجوان کو تھپڑ ماردیا۔

ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو آدمی ایک شخص پر پستول تانے کھڑے ہیں جبکہ وہ پھرتی دکھاتے اپنا بچاؤ کرکے ان سے پسٹل چھین لیتا ہے، اس کے بعد ثانیہ مرزا بھی "سیلف ڈیفنس" کا کرنے کےلئے ایک کھلونا ڈائنوسار ہاتھ میں تھام کھڑی ہیں اور ایک نوجوان کانوں پر ہاتھ رکھے، گھٹنوں کے بل بیٹھ ہے اور ثانیہ نے وہ کھلونا ڈائنوسار چھیننے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس پر ٹینس سٹار نے مسکراتے اس کے چہرے پر ہلکا سا تھپڑ مارا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا"میں کیا کہہ سکتی ہوں" وہ یہ حاصل نہیں کرسکا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ زارا نور عباس کی بلیک لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں