راولپنڈی میں پرتشددمظاہروں میں ملوث 3 سرکاری ملازمین نوکری سے بر طرف

May 17, 2023 | 23:55:PM
راولپنڈی میں پرتشددمظاہروں میں ملوث 3 سرکاری ملازمین نوکری سے بر طرف
کیپشن: پرتشدد مظاہرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)9 مئی کو جی ایچ کیو پر پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج میں شامل میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 3 ملازمین ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے ہیں، ملازمین کی برطرفی پیڈا ایکٹ کے تحت کی گئی ہے، انکوائری میں تینوں ملازمین پر ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔
 24 نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق راولپنڈی پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین ملازمت سے برطرف کر دینے ہیں، چیف افسر میونسپل کارپوریشن نے تینوں ملازمین کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری میں ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا ہے، برطرف ہونے والوں میں ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ محمد ادریس، جونیئر کلرک ہارون رشید صدر اور جنرل سیکرٹری میونسپل لیبر یونین جونیئرکلرک شاہد رضا پادری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ راولپنڈی پر احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی شناخت ویڈیو فوٹیجز سے کی گئی، راولپنڈی میونسپل کارپوریشن گریڈ 11 کا ملازم ادریس پہلے ہی گرفتار ہے۔میونسپل کارپوریشن کے دو جونیئر کلرک میونسپل لیبر یونین کے صدر ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا پادری روپوش ہیں جبکہ تینوں کو شوز کاز نوٹس جاری کرکے ملازمت سے کیوں نہ برطرف کردیا جائے کی وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم ملازمین وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں برطرفی کا عمل شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان