راشن نہ ملنےپر وزیراعلی مریم نواز سے غریب خواتین کاشکوہ

Mar 17, 2024 | 13:16:PM
راشن نہ ملنےپر وزیراعلی مریم نواز سے غریب خواتین کاشکوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد حسین ہاشمی )چشتیاں  میں غریب اور پسماندہ علاقوں میں خواتین کی جانب سے  مریم نواز کے نگہبان پروگرام کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے کہ انہیں راشن نہیں دیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق  چشتیاں میں غریب اور پسماندہ علاقہ محبوب کالونی کی رہائشی خواتین وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان پروگرام کے لیے سراپا احتجاج پر  ہیں کہ جو لوگ اس راشن کے حقدار ہیں ان تک یہ راشن پہنچایا ہی نہیں گیا بلکہ اپنی من پسند لوگوں کو نوازہ گیا ہے جس پر غریب خواتین وزیر اعلیٰ پنجاب سے شکوہ کررہی ہیں ۔

پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کہناہے کہ ہم غریبوں میں اس راشن کی تقسیم کرنی چاہیے تھی لیکن جو لوگ امیر ہیں ان کو دیا گیا ہے ۔
غریب خاتون  کا کہناہے کہ  ہمارے کارڈ چیک کرکے پہلے اہل اور پھر نااہل کردیا گیا، کیسی کو دو پیکٹ تو کیسی کو ایک بھی نہیں دیا گیا۔

ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ میں بیوہ عورت ہوں لیکن مجھے راشن نہیں دیا کیا میں ووٹ کے لیے اہل ہوں راشن کے لیے نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہم غریبوں کا سوچیں جو ایک وقت کے نوالے کے لیے پریشان ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز  کا پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر بروقت نوٹس اہم اجازت دلوادی
دوسری جانب  سرگودھا کے نواحی گاؤں 107 جنوبی میں  نگہبان رمضان پروگرام کے تحت راشن نہ ملنے پر خوا تین کا احتجاج جاری ہے،خواتین  نے  نعرہ بازی کی ، خواتین کا الزام ہے کہ سرگودھا من پسند لوگوں کو چودھریوں کے کہنے پر راشن دیا جاتا ہے ۔

جس  پرضلعی انتظامیہ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ راشن میرٹ پر مستحق افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔