پاکستان،چین کا خوف ،بھارت ساڑھے آٹھ ارب کے میزائل،ہیلی کاپٹر خریدے گا

Mar 17, 2023 | 11:05:AM
پاکستان،چین کا خوف ،بھارت ساڑھے آٹھ ارب کے میزائل،ہیلی کاپٹر خریدے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ،پاکستان دشمنی میں  اپنی فوج کو مزید طاقتور بنانے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے میزائل، ہیلی کاپٹر، توپیں اور جنگ میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک سسٹم کی خریداری کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے سرمائے کے حصول کی منظوری دینے والے اعلیٰ ادارے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے تمام سروسز کے لیے 705 ارب انڈین روپے (8.52 ارب ڈالر) کے آرڈرز کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت کی اندرون ملک دفاعی سازوسامان کی تیاری کی خواہش کے مطابق تمام آرڈرز انڈین کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں :توشہ خانہ :سعودی عرب سے ملنے والے زیورات 5 دن میں واپس کرنے کا حکم

بھارت ایٹمی  طاقتوں چین اور پاکستان کا ہمسایہ ہونے  کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور اپنی طاقت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے، جمعرات کو 560 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری بھارت  کی جانب سے گذشتہ سال بحر ہند میں چینی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کے بعد دی گئی۔جس خریداری کی منظوری دی گئی ہے اس میں 200 اضافی برہموس میزائل، 50 یوٹیلٹی ہیلی کاپٹرز اور بحریہ کے الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز شامل ہیں۔

برہموس سپرسونک میزائل ہے جو تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔ یہ میزائل انڈیا اور روس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ تینوں انڈین مسلح افواج ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اس میزائل کی مختلف اقسام، استعمال کر رہی ہیں۔