سندھ کا تعلیم دوست بجٹ، 655 سکیموں کیلئےریکارڈ فنڈز مہیا کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کے آج شام سامنے آنے والے مجوزہ بجٹ کو تعلیم دوست بجٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
چیف منسٹر اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے آج شام سندھ اسمبلی کے خصوصی بجٹ سیشن میں جو بجٹ پیش کیا اس میں شعبہ تعلیم کے لیے 50 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
مالی سال 2026-27 میں تعلیم کے شعبے کے لیے 50 ارب 12 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ان میں سے سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے لیے 38 ارب 21 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 655 ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔
کالج ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈز کے لیے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانی اور سڑکیں پہلی ترجیح؛ مراد علی شاہ نے کراچی کے لئے 816 ترقیاتی منصوبے بجٹ میں پیش کر دیئے
سپیشل بچوں اور بالغوں کی تعلیم اور بحالی کے منصوبوں کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کے لیے 91 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئی سہولتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال حکومت نے تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔