کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند)کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
کراچی میں بھینس کالونی کےرہائشی 33 سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی جوجناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،رواں سال کے دوران اس وائرس کے شکار 2افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ 4افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھینس کالونی کا رہائشی 33 سالہ شخص جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،اسے تیز بخار اورخون بہنے کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا، ٹیسٹ کر انے پر کانگو مثبت آیا,ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کا تعلق بھنس کالونی سے ہے اور پیشے کے اعتبار سے حجام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی ،50 افراد جاں بحق
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران 2 افراد کانگو وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔