اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، نیوز رپورٹر  کی گھبراہٹ،ویڈیو تیزی سے وائرل

Jul 17, 2025 | 00:13:AM
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، نیوز رپورٹر  کی گھبراہٹ،ویڈیو تیزی سے وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے چہارشنبہ کے روز جنوبی شام میں حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں سے ایک  ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور یہ کافی خوفناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب اسرائیل نے شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران ایک نیوز رپورٹر گھبراہٹ میں ادھر ادھر بھاگنے لگتی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب اسرائیل نے شام پر حملہ کیا ہے۔ جنوبی شہر سویدا میں حکومتی سکیورٹی فورسز اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پبلک نہ کرنےپر امریکی ویزہ مسترد،طلباء میں تشویش