’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ مایہ ناز کرکٹرز کے تبصروں نے تہلکہ مچا دیا

Feb 17, 2023 | 20:10:PM
’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ مایہ ناز کرکٹرز کے تبصروں نے تہلکہ مچا دیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک ، جادوگر تیز گیند باز  محمد آصف  اور محمد یوسف کے تجزیوں نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم  سلیم ملک نے  ’’پی ایس ایل تہلکہ ‘‘میں انکشاف کیا کہ ٹاس کے دوران ہی کسی بھی کپتان کی کمزوری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ  ٹی 20 کرکٹ میں خوش قسمتی کا بڑا عمل دخل ہے ، ہر بلے باز  کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ تیز کھیلے دوسری طرف  گیند بازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹس لیں ، ان کا کہنا تھا  ایک اچھا کپتان کبھی بھی ٹاس کے دوران اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرتا۔ 

 واضح رہے کہ  آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے ،  اس کے حوالے سے سلیم ملک نے  ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا بولر ہے اور جب بندہ نیا آتا ہے تو اس پر کوئی پریشر نہیں ہوتا،  احسان اللہ ایک اچھا بولر ہے اور وہ پشاور زلمی کے بیٹرز کیلئے مشکل کھڑی کرسکتا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک  نے کہا کہ وہ صرف ایک ہی سٹائل سے کھیلتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اچھے بیڑر ہیں لیکن آگے جب آپ کا سامنا انٹرنیشنل بولرز سے ہوگا تو وہ آپ کی کمزوری جلد ہی بھامپ لیں گے۔ اس لئے ایک اچھے بیٹر کو ہر طرح کی گیم آنی چاہیے۔ 

محمد یوسف نے کہا کہ ایک اچھا بیٹر ہمیشہ بیلنس بنا کر کھیلتا ہے اور میچ چاہے کہیں بھی پہنچ جائے وہ کبھی بھی پریشر میں نہیں آتا، کیونکہ بیٹر ہو یا بولر جتنا زیادہ پریشر میں ہونگے اتنی یہ غلطیاں کریں گے، میچ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ دوسری ٹیم کو اچھا مقابلہ دینے کیلئے سکور کم سے  کم 200 ہونا چاہیے۔ پشاور کی بیٹنگ اچھی ہے اس لئے ملتان کو چاہیے کہ 200 کا ٹارگٹ دے۔ پشاور ظلمی کے پاس بیٹرز تو بہت اچھے ہیں لیکن بولرز نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھا بولر ہمیشہ لینتھ اور لائن کو دیکھتے ہوئے بول کرتا ہے اور ایسے بولر کو سکور پڑنے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سمجھدار بیٹر زیادہ تر اچھے بولر کو نہیں کھیلتا۔