معروف پاکستانی پنجابی شاعرہ بشریٰ ناز کے بھارت میں مشہور ہونے کی وجہ کیا؟

Apr 20, 2024 | 00:11:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل آباد کی معروف پنجابی شاعرہ بشریٰ ناز اپنی لکھی ہوئی کتابوں کی وجہ سے انڈیا میں مشہور ہو گئی ہیں۔

فیصل آباد کی معروف پنجابی شاعرہ بشریٰ ناز کے پڑوسی ملک بھارت میں مشہور ہو رہی ہیں جس کی وجہ ان کی لکھی ہوئی پنجابی کتابیں ہیں، بھارت میں ان کے پبلش ہونے والے مجموعہ کلام میں کند اسمانا تیک، سوچ سمے تو اگے، الہام اور چوتھے مجموعہ بندہ مر وی جاندا اے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت

بشریٰ ناز کے مطابق بھارت میں پاکستان کی نسبت ماں بولی (پنجابی) کو زیادہ لکھا اور بولا جاتا ہے، ادھر اس زبان کو سیکھنے اور سمجھنے کی فکر پاکستان کی نسبت زیادہ ہے، ادھر کے لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو یہ زبان بلوانے اور سکھلانے کے لئے پنجابی فلموں کا بھی سہارا لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نسبت بشریٰ ناز بھارت میں زیادہ مشہور ہیں۔