نادیہ حسین کا لائیو پروگرام کے دوران  اینکر کو کرارا جواب

Dec 17, 2021 | 14:14:PM
نادیہ حسین کا اینکر کو کرارا جواب، فائل فوٹو
کیپشن: نادیہ حسین کا اینکر کو کرارا جواب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے  لائیو پروگرام  میں اینکر  کو کرارا جواب دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لائیو پروگرام کے دوران  اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے اور جب انہوں نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے پہناوے کے تناظر میں تھا۔ 

 اس سوال پر نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی، نادیہ حسین کا جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔

نادیہ حسین کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    پہلی رسوئی کی رسم۔۔۔کترینہ کیف نے کیا بنایا؟