سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، وفاقی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا

Aug 17, 2025 | 14:04:PM
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، وفاقی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کےلیے وفاقی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے، وفاقی وزیر امیر مقام ضلع شانگلہ میں امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کو ضلع بونیر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

وفاقی وزیر سردار یوسف ضلع مانسہرہ میں امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی  کریں گے، معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی تقسیم کے معاملات دیکھیں گے۔

گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہے، وفاقی وزیر نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سیلابی پانی سے پل ٹوٹ گیا ، بادل پھٹنے کا خطرہ، نقل مکانی کی ہدایت

وزیراعظم کی ہدایت ہر این ڈی ایم اے  سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، پاک فوج سمیت  دیگر تمام  ادارے اور این جی اوز  بھی ریلیف کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔

وزیراعظم خیبرپختونخوا میں این ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیوں کی نگرانی خود کررہے ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان پر مشتمل مزید ٹرک متاثرہ اضلاع بھیجے جارہے ہیں۔ امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل،سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔