دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا نے الیکٹرک کار تیار کرلی

آئیڈیل موٹرز کے چیئرمین نلین ویلگاما کے مطابق ان کی کار سری لنکا کو گاڑیوں کا برآمد کنندہ ملک بنا دے گی

Aug 17, 2023 | 23:09:PM
دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا نے الیکٹرک کار تیار کرلی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا جسے حال ہی میں ڈیفالٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود وہاں سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹرک کار تیار کرلی ہے جس کی آئندہ سال ایکسپورٹ بھی شروع ہوجائے گی۔

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار بنانے والی سری لنکن کمپنی آئیڈیل موٹرز ملک کی پہلی مقامی طور بننے والی الیکٹرک گاڑی ’موکشا‘ اس سال نومبر میں لانچ کردے گی۔ اس کی قیمت 45 لاکھ سری لنکن روپے سے بھی کچھ کم رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر متعارف، بلاگرز کیلئے بری خبر

یہ کار مشہور گاڑی آسٹن منی موک سے ملتی جلتی ہے،’آئیڈیل موکشا‘ ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ گاڑی ہوگی جس میں پش اسٹارٹ اور الائے وہیل ہیں۔ گاڑی میں ایپل کارپلے اور 7 انچ کی ملٹی میڈیا ٹچ اسکرین بھی شامل ہوگی جس سے مسافروں کو نقشے، اپنی پسند کی موسیقی اور معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

آئیڈیل موٹرز کے چیئرمین نلین ویلگاما نے انکشاف کیا کہ ہے کہ مذکورہ گاڑی 22 اعشاریہ 46 کے ڈبلیو ایچ کی لیتھیم بیٹری 15 ایمپیئر کے گھریلو چارجر سے ایک مرتبہ چارج کیے جانے پر 200 کلومیٹر تک چلائی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹری کی 5 سال کی وارنٹی ہوگی اور اسے سری لنکا میں ہی بنایا گیا ہے۔ ویلگاما کو یقین ہے کہ ان کی کار سری لنکا کو گاڑیوں کے برآمد کنندہ ملک بنا دے گی جس سے معقول زرمبادلہ آئے گا اور ملکی معیشت بہتر ہوگی۔