گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر متعارف، بلاگرز کیلئے بری خبر

Aug 16, 2023 | 23:42:PM
گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر متعارف، بلاگرز کیلئے بری خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اے آئی فیچز شامل کرنے جارہا ہے جس کے تحت وہ آرٹیلز کو اپنے طور سے خود مختصر کردے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اپنے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتے رہتا ہے، اس بار ایک نئی خصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جو آن لائن آرٹیکلز کو ازخود مختصر کردے گا۔

گوگل بلاگ پوسٹ میں فیچر سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق عوام فی الحال یہ نیا فیچر فوری طور پر نہیں دیکھ سکیں گے جسے گوگل نے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس کا نام دیا ہے۔ تیار کردہ فیچر اگلے ہفتے منگل کو ابتدائی تجربے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ یہ ڈیسک ٹاپ کروم براؤزر سے پہلے موبائل فونز پر دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2023: حکومت نے کتنا قرض لیا اور بیرونی سرمایہ کاری کتنی ہوئی؟ اعدادوشمار جاری

علاوہ ازیں یہ فیچر صرف ان آرٹیکلز پر لاگو ہوگا جو ویب پر عوام کے لیے فری دستیاب ہیں، یہ ان ویب سائٹس یا مضامین پر لاگو نہیں ہوگا جن کے لیے ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔