نئی پاکستانی حکومت۔آئی ایم ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

Apr 17, 2022 | 14:30:PM
بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) حکام نےنئی پاکستانی حکومت سے  مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) حکام نےنئی پاکستانی حکومت سے  مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں نئی پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونگے ، مذاکرات میں اہم شخصیات ورچوئلی شرکت کریں  گی ، آئی ایم ایف مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اسکیم اور نئی شرائط پر غور ہوگا ، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا ، آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا ،  پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےایک اور قریبی ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا

 دوسری طرف عالمی بینک نے ایشیائی ممالک سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  4.3فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.6 فیصد رہی، پاکستان کیلئے انرجی شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، خطے میں پاکستان میں انرجی پرسب سے زیادہ سبسڈی دی جارہی ہے۔