ریاست مخالف مواد،بانی پی ٹی آئی سےFIA سائبر کرائم نے تحقیقات شروع کر دیں
سوال’’آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہےاور کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟۔جواب’’ میں نہیں بتاؤں گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملہ پرایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا ہے کہ ’’آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ ‘‘۔ اسی حوالے سے ٹیم نے دوسرا سوال ان سے پوچھا کہ ’’آپ نے ایکس اکاؤنٹ کی ایکسیس (رسائی) کس کو دی ہوئی ہے؟‘‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے یہ سوال بھی کیا کہ ’’آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟‘‘۔ ان سوالات پر بانی پی ٹی نے کہا کہ ’’میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جواب دینے پر اصرار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ روس سے تیل لینا بند کرے، چین سے معاہدہ طے،جلد ٹک ٹاک خریدار کے نام کا اعلان کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ