سندھ ہائیکورٹ کا نجی سکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم

Sep 16, 2023 | 13:29:PM
سندھ ہائیکورٹ کا نجی سکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں  فیس میں اضافے پر نجی سکول کے خلاف والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ اگست 2022 میں اسکول کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا تھا، سکول انتظامیہ نےلائف ٹائم فیس میں 50 فیصد رعایت دینےکاکہا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، آہستہ آہستہ اسکول انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوتا چلا گیا، بچوں کو ٹین کی چھت کے نیچے بٹھانا شروع کردیا۔

 بچوں کے والدین نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسکول میں شکایت کی توبچوں کو اسکول سے نکالنےکاکہا گیا جس پر عدالت سے رجوع کیا،درخواست گزار کے مؤقف پر عدالت نے کہا کہ سکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کر سکتی ہے، جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا اسکول انتظامیہ فیس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کرے ۔

عدالت نےاسکول انتظامیہ کو والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے بھی روک دیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر سکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولزکو طلب کرلیا۔