آسٹریلین معروف تیراک کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

Oct 16, 2025 | 12:07:PM
آسٹریلین معروف تیراک کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کی معروف تیراک اور 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

 آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے  اور 10  برس ملک کو دیے مگر یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن وہ اس سے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:افغان لیگ سپنر راشد خان ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بولر بن گئے

 کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل آریارنے ٹٹمس کو کینسر کے ٹیومر کی سرجری کرانا پڑی تھی۔

آریارنے ٹٹمس 1964 کے بعد آسٹریلیا کی پہلی سوئمر تھیں جنہوں نے بیک ٹو بیک اولمپک گولڈ ایک ایونٹ میں جیتا تھا۔

انہوں نے پیرس اولمپکس میں 2 سابقہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز کو ہرا کر 400 میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

 آریارنے ٹٹمس نے ٹوکیو اور پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر 8 میڈلز اپنے نام کیے، وہ 200 اور 400 میٹر فری اسٹائل میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔