لڑکی کومحبت کا یقین دلانے کے لئے نوجوان نے اپنےدانتوں کا ہار بنوادیا

Nov 16, 2021 | 10:22:AM
محبوبہ کومحبت کا یقین دلانے کے لئے نوجوان، دانت، ہار ،بنوادیا
کیپشن: محبوبہ کومحبت کا یقین دلانے کے لئے نوجوان نے اپنےدانتوں کا ہار بنوادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) یہ  واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے دانتوں کا ہار بناکر پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سو شل میڈیا  پر بھی اس واقعے کی تصویر وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  کیک نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ جس کا نام لیزا تھا کے سامنے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے اپنے تمام دانت نکلوا کر اس کا ہار بنوادیا۔مصری نوجوان کو یہ عجیب و غریب کام کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کیونکہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا جبکہ نوجوان کی جانب سے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کوئی اور کام نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر لیزا کو تحفہ کے طور پر پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کامیزائل سےسیٹلائٹ تباہ کرنے کا مظاہرہ ، امریکی خلانوردوں کو جان کےلالے پڑگئے