روس کامیزائل سےسیٹلائٹ تباہ کرنے کا مظاہرہ ، امریکی خلانوردوں کو جان کےلالے پڑگئے

Nov 16, 2021 | 09:56:AM
روس, زمین , خلا , مار کرنے والے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ
کیپشن: روس کا زمین سے خلا میں مار کرنے والے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روس کا زمین سے خلا میں مار کرنے والے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ۔

تفصیلات کے مطابق روس نے میزائل سے اپنی ایک سیٹلائٹ تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا، امریکی محکمہ خارجہ میزائل تجربے سے خلا میں سیٹلائٹ کے سینکڑوں ٹکڑے بکھر گئے۔ امریکی خلانوردوں کو اپنی جان بچانے کیلئے چھپنا پڑا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  میزائل تجربے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئیں۔ روس کےغیرذمہ دارانہ اور خطرناک رویہ سے خلا کا طویل المدتی استحکام خطرے میں پڑگیا ہے۔  میزائل تجربے کے بعد بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلانوردوں کو 2 گھنٹے تک خلائی کیپسولز میں چھپے رہنے کی ہدایات جاری کیں ۔ناسا سیٹلائٹ کا ملبہ ہر 90 منٹ بعد خلائی تحقیقاتی لیب کے قریب سے گزر رہا ہے۔ ناسا خلانوردوں کے تحفظ کیلئے آئندہ چند روز تک اور بعد میں بھی ملبے کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا،جانیے