لاہور کی آبادی میں سالانہ کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟

May 16, 2023 | 16:25:PM
لاہور کی آبادی سالانہ 3 فی صد کی رفتار سے بڑھنے لگی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور کی آبادی میں 20لاکھ 8ہزار 387 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم سلطان) لاہور کی آبادی  سالانہ 3 فی صد کی رفتار سے بڑھنے لگی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور کی آبادی میں 20لاکھ 8ہزار 387 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ 

 لاہور میں مردم شماری کا عمل 100فی صد مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلع لاہور کی آبادی 1 کروڑ 31 لاکھ 28 ہزار 372 نفوس ہوگئی۔ 2017میں لاہور کی آبادی 1 کروڑ 11 لاکھ 19 ہزار 985 شمار کی گئی تھی۔رائے ونڈکی آبادی میں سب سے زیادہ 34.91 کا اضافہ شمار کیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، شفاف انکوائری ہوئی تو حکومت کا خفیہ ہاتھ بے نقاب ہو جائے گا: پرویزالٰہی

رائے ونڈ کی آبادی 2017میں 848541 تھی جو بڑھ کر1144776 ہو گئی ہے۔ رائے ونڈ کی آبادی میں سالانہ 5.82فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،ماڈل ٹاؤن کی آبادی میں بھی 20.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن کی آبادی 2703569سے بڑھ کر64172 32لاکھ ہوگئی ۔