جرمن خاتون وزیر خارجہ بیئربوک کا دو روزہ دورہ، جدہ پہنچ گئیں

May 16, 2023 | 11:29:AM
جرمن خاتون وزیر خارجہ بیئربوک کا دو روزہ دورہ، جدہ پہنچ گئیں
کیپشن: دو روزہ دورہ کا مقصد سعودی جرمن تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے (فوٹو: سعودی وزارت خارجہ ٹوئٹر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جرمن خاتون وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک پیر کے روز جدہ پہنچ گئیں جہاں وہ متعدد عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

ریاض میں جرمن سفارت خانے نے اعلان کیا کہ بیئربوک کا دورہ دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد سعودی جرمن تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بات چیت میں علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں سعودی عرب کے جنوبی پڑوسی ملک سوڈان اور یمن میں بحران کے انتظامات بھی شامل ہیں۔

بیئربوک آج جدہ میں یمنی وزیر خارجہ احمد بن مبارک کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے یمن کے کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریسلے کے ساتھ بات چیت کرنے والی ہیں۔

ایجنڈے میں خارجہ پالیسی کے امور میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا اور نومبر 2011ء میں معطل ہونے کے بعد اس ماہ کے شروع میں عرب لیگ میں شام کی واپسی بھی شامل ہیں۔ عرب سربراہی اجلاس آئندہ جدہ میں منعقد ہونا ہے۔