ڈالر کے بعد سونا بھی مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

May 16, 2022 | 18:38:PM
پاکستان، فی تولہ ، سونے کی قیمت، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی موجیں۔ آج سے تمام تعلیمی ادارے بند