میٹا نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر لی

Mar 16, 2026 | 10:26:AM
میٹا نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر لی۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے کل ملازمین کے تقریباً 20 فیصد کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو تقریباً 16 ہزار افراد کے برابر ہے۔

اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ 2022 کے بعد سے کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی ہوگی، 2022 میں میٹا نے تقریباً 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا جبکہ 2023 میں یہ تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کی حمایت کیوں کی۔۔؟ امریکہ کمپنی نے سٹار کھلاڑی سے معاہدہ منسوخ کر دیا

دو سینئر ملازمین نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ برطرفیوں کا عمل ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔