سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

Mar 16, 2024 | 11:56:AM
2  اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔  کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے,  کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز صرف ن لیگ کی جانب سے وفاق کی ٹیکنوکریٹ کی نشت پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے,سکرونٹی 19 مارچ کو ہوگی, سکرونٹی کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے معاہدہ، بجلی مزید مہنگی کرنیکی یقین دہانی کرادی

ٹریبونل 25 مارچ تک اعتراضات نمٹائیں گے, 26 مارچ کو سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی, 28 مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی اسلام آباد میں 2 نشستوں کیلئے 2 اپریل کو پولنگ ہوگی۔