پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  ہو گیا

Mar 16, 2023 | 00:08:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  ہو گیا
کیپشن: پیٹرول(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی کی ماری عوام پر حکومت نے رات گئے پیٹرول بم گرادیا،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا،وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا۔

 وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 272 روپے ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 29 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور کوئلہ سستا ہوگیا