کمر درد سے نجات کا آسان ترین طریقہ

Jun 16, 2025 | 20:22:PM
کمر درد سے نجات کا آسان ترین طریقہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان میں ہر پانچ میں سے چار افراد کمر درد کے مسئلے سے دوچار ہیں ، کمر درد متعدد افراد کے لیے روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا دیتا ہے۔

مگر ایک بہت آسان عادت کو اپنا کر آپ اس عام ترین مسئلے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، جی ہاں واقعی روزانہ چہل قدمی کرنے سے آپ دائمی کمر درد کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی، جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 100 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے دائمی کمر درد سے متاثر ہونے کا خطرہ 23 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے کمر درد کے مسئلے کی روک تھام آسانی سے کی جاسکتی ہے، درحقیقت محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آسان ورزشوں جیسے چہل قدمی سے بھی ہم خود کو دائمی کمر درد سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران چہل قدمی اور کمر درد سے تحفظ کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی تھی، اس مقصد کے لیے 20 سال یا اس سے زائد عمر کے 11 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یہ ڈیٹا 2017 سے 2019 کے درمیان اکٹھا کیا گیا تھا اور ان افراد کو 7 دن تک ٹریکرز پہنا کر ان کی چہل قدمی کا جمع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :200 روپے کے پرائز بانڈ قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان