صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ملاقات

Jun 16, 2025 | 17:06:PM
صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ اور سروسز ٹربیونل میں خالی اسامیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ 

 چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر قتل