پرتشدد ریلی ، ریاست مخالف نعرے بازی ،عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ ،فلک ناز کی ضمانت منظور

Jun 16, 2025 | 11:33:AM
 پرتشدد ریلی ، ریاست مخالف نعرے بازی ،عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ ،فلک ناز کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

 پی ٹی آئی  کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ 8 فروری کو نکالی گئی مبینہ طور پر پرتشدد ریلی اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔