اگلے ماہ اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردینگے: شہبازشریف

Jul 16, 2023 | 21:51:PM
اگلے ماہ اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردینگے: شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کا کہنا ہے کہاگلے ماہ اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردینگے، لیپ ٹاپ کوئی احسان نہیں، طلبہ کی محنت کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ طلبہ کی محنت کااعتراف ہے۔یہ لیپ ٹاپ کوئی احسان نہیں بلکہ آپ کاحق ہے۔یہ لیپ ٹاپ پچھلے سال کی اسکیم کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں. رواں مالی سال مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے.

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو زہر دینے والی ٹیچر اپنے انجام کو پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں قوم کی ہونہار بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی، مشکل حالات کے باوجود لیپ ٹاپ کیلئے ساڑھے 4کروڑ ڈالر دینے پر وزیرخزانہ کام شکر گزار ہوں، معاشی چیلنجز کے باوجود بجٹ میں خواتین کیلئے 5ارب روپے رکھے ہیں، اگلے ماہ اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوبارہ موقع ملاتو نوازشریف کی قیادت میں تعلیم کے میدان میں انقلاب لائیں گے، دوبارہ حکومت ملی توملک میں ہر بچے کولیپ ٹاپ دینگے.

 وزیراعظم نے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ،راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ،ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور  لاھور کالج ویمن یونیورسٹی کی 10 طالبات میں  لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2023 کے تحت  پہلے فیز میں 2000 طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے جبکہ جی سی ویمن یونیورسٹی کی 513 طالبات کو لیپ ٹاپ ملے۔