سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو بھی سنا جائے: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو بھی سنا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے شعیب شاہین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شیر افضل مروت کو روکا گیا ان کی ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے قانونی اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، ہائی کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو رہنمائی دی ہے، ہمیں امید ہے ہماری 78 چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نگراں سابق وزیراعظم انوارالحق کا تذکرہ کیا ہے، سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا تذکرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر کون کون پارلیمنٹ جائیگا؟ پی ٹی آئی کی جانب سے اہم نام سامنے آگئے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ ہو، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو بھی سنا جائے، امریکی سفیر کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ہے، ہم نے امریکی سفیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے، ٹکٹ ہولڈر اس کو لیڈ کریں گے ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، انتظار پنجوتھہ کا نام پہلے نکالا گیا لیکن اب شیر افضل مروت کا نام نکالا گیا، تنظیمی معاملات کو شعیب شاہین کے ساتھ مل کر دیکھیں گے۔