جنرل اور لیڈر ز کیلئے یوٹرن ضروری ہے ، عمران خان 

Jul 16, 2022 | 23:25:PM
عمران خان ،بڑا فیصلہ
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل اور لیڈروں کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں مارشل لا وغیرہ کا وقت گزر چکا ہے، ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جمہوری رویے اپنانے ہوں گے۔ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہوتا ہے، ملک میں تینوں ڈکٹیٹرز نے اداروں کو کمزور کیا، جب ایک ڈکٹیٹر اپنے آپ کو ڈیموکریٹ بناتا ہے تو وہ میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ امریکی سفیر نے کہا وزیراعظم کو نہ ہٹا یا تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا، کیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ امریکی مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن اسے دبانے کی پوری کوشش کی گئی، امریکی مراسلے پر اگر سپریم کورٹ انکوائری نہ کرے اور الٹا دھمکی دیتے ہیں کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں ، غلطی کو پہچان کر واپس آجانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن سے چندگھنٹے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا