آشیانہ، رمضان شوگر مل ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Jul 16, 2022 | 13:05:PM
آشیانہ، رمضان شوگر مل ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: شہباز شریف اور حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز دو مختلف ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

دوسری طرف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا حمزہ شہباز نے مون سون کے پیش نظر میٹنگ کی سربراہی کرنی ہے اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتے،احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے آئندہ سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کو پہلے ہی مستقل حاضری معافی دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فرح خان نے آخر کار بڑاقدم اُٹھالیا