پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ

Jan 16, 2026 | 20:56:PM
پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کی۔

مائیک ہیسن نےاپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مائیک ہیسن نے لاہور کے تاریخی ورثے، فنِ تعمیر اور ثقافتی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے ان مقامات کی بھرپور تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاریخ اور ماحول نہایت متاثر کن ہے اور یہاں آ کر ماضی اور حال کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا،لاہورمیں اپنے خاندان کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا، اپنے اہلِ خانہ کو اپنے پاس دیکھ کربےحد خوشی ہوئی اور انہیں پاکستان کو مزید قریب سے دکھانے کا بھی موقع ملا۔

مائیک ہیسن نےپاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو بھی سراہا اورکہا کہ لاہور کی فضا، کھانے اور تاریخی مقامات اس شہر کو دنیا کے خوبصورت شہروں میں نمایاں مقام دیتے ہیں۔
 

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا