لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، بڑا حملہ ناکام بنادیا،دہشتگرد فرار

Jan 16, 2024 | 10:23:AM
خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس نے چوکی ریسکیو 15 گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس نے چوکی ریسکیو 15 گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوکی 15 گنڈی چوک کے پولیس اہلکاروں نے 6 دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا،پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی تھی، پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں کون رکھنا چاہتا ہے؟نجم سیٹھی وہ باتیں بھی کرگئے جو کرنے سے گھبراتے ہیں