طلحہ چہور کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ ،مہوش حیات تنقید کی زد میں آ گئیں

Feb 16, 2024 | 16:18:PM
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار طلحہ چہور کا ’’ہیلو میگزین‘‘ کے وینلٹائن کور کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ تنقید کی زڈ میں آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار طلحہ چہور کا ’’ہیلو میگزین‘‘ کے وینلٹائن کور کیلئے کروایا گیا بولڈ فوٹوشوٹ تنقید کی زد میں آگیا۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سکرین پر جادو چلتا ہے ،وہ جس بھی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہیں اپنے اسی ایک خاص جادو کی مدد سے اسے کامیاب بنا دیتی ہیں جبکہ اداکارہ نے طلحہ چہور کے ساتھ محبت کے عالمی دن 'ویلنٹائن ڈے' کی مناسبت سے ایک فوٹوشوٹ کروایا ہے جس سے 'ہیلو میگزین' کا ویلنٹائن کور تیار کیا گیا ہے۔ تاہم اب یہ دونوں اداکار صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ 

اس فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کی پرکشش شخصیت پر وینٹیج فیشن کا رنگ چڑھایا  گیا اور ارد گرد کے ماحول  اور رنگوں کا خاص استعمال ان تصاویر میں پرانے زمانے کے رنگ بھر ر ہے ہیں۔ مختلف لُکس لیے گئے، کہیں مہوش حیات نے پیلا پولکا ڈاٹ لباس پہن کر ہیئر بینڈ کے ساتھ مخصوص ہیئر اسٹائل بنائے۔ 70 کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کی تو طلحہ بھی اس دور میں مردوں میں پہنا جانے والا لباس پہنے دکھے۔

علاوہ ازیں طلحہ نے کتھئی سوٹ کے ساتھ آف وائٹ شرٹ اور پرنٹڈ ٹائی پہنی جبکہ مہوش حیات ونٹیج فیشن کو خود پر طاری کرتے ہوئے سیاہ گاؤن اور میچنگ گلووز پہنی دکھیں جبکہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار پہن کر اپنے لُک کو چارچاند لگا دیے۔ دیگر ونٹیج لُکس میں میچنگ سفید لباس شامل ہیں۔ مہوش حیات نے سبز پولکا ڈاٹ ساڑھی بھی پہنی جبکہ طلحہ چہور جامنی پرنٹڈ شرٹ، پینٹ اور لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، کسی کو یہ فوٹو شوٹ پسند آیا تو متعدد اس پر تنقید کرتے دکھے،اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک ایسے فوٹو شوٹس کی سمجھ نہیں آئی جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکے اور لڑکی کی ڈریسنگ میں زمین آسمان کا فرق کیوں ہے؟دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ کس طرح فیمینیزم کے آیڈیا نے عورت کو برباد کر دیا۔