بھارتی قیادت اور میڈیا  چلانے والے جوکر ہیں: فواد چوہدری

Feb 16, 2021 | 13:02:PM
بھارتی قیادت اور میڈیا  چلانے والے جوکر ہیں: فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  بھارتی قیادت اور میڈیا جوکر چلا رہے ہیں، بھارت کا مجھ پر بھارت مخالف مہم چلانے کا الزام بیہودہ ہے۔فواد چودھری

 تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت ہو یا میڈیا تمام کے تمام جوکر ہیں ۔بھارت کا میرے خلاف مہم چلانے کا الزا م غلط اور بے بنیاد ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مخالف بھارتی میڈیا میں نشر کی جانے والی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی جیسے لیڈر کیخلاف کسی کو پلان کرنےکی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی خود بھارت کو تباہ کرنےکیلئےکافی ہے۔