صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت

Feb 16, 2021 | 10:20:AM
صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو آج طلب کرلیا۔ سینٹ الیکشن کی پوری اسکیم بھی طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی، صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عام تاثر ہے کہ سینٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے۔ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہوسکے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔