جشن آزادی اور سٹی نیوز نیٹ ورک کی سالگرہ ایک ساتھ
تحریر : عامر رضا خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستان کے یوم آزادی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس دن ہمیں آزادی ملی اپنے طرز معاشرت اور اپنی زبان سے بولنے لکھنے کی آزادی اور اسی دن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسی سچ بولنے کی آزادی کو لیکر ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی گئی جس نے پاکستان میں عملی صحافت کو نئی جہت نیا راستہ دکھایا ۔
جی ہاں آج سے 17 سال قبل 14 اگست 2008 کو شہر بے مثال لاہور میں صحافتی دنیا میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی گئی، یہ ایک صحافتی انقلاب تھا ادارے کے بانی اور نامور انٹرنیشنل صحافی سید محسن رضا نقوی کے ہاتھوں سٹی فورٹی ٹو کے نام سے ایک ایسے چینل کی بنیاد رکھی گئی جس کا موٹو تھا *شہر کی سب باتیں * ارض پاک کو بنے 61 برس بیت چکے تھے لیکن ان برسوں میں عملی صحافت کے میدان میں کئی ادارے بنے اور پروان چڑھے لیکن کسی نے پاکستان مین میٹرپولیٹین صحافت کا نا سوچا ۔
مشکل اور کٹھن حالات اور صحافت کا نیا انداز نوجوان صحافیوں کے ساتھ یہ ایک ایسا تجربہ ہونے جارہا تھا کہ جس کی نظیر اس سے قبل نہیں ملتی تھی لیکن اس سفر میں سید محسن نقوی کے ہمراہ زاہد حسین اور اسد ساہی جیسے کہنا مشق صحافیوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ایسی ٹیم تھی جسے اس ادارے کے بانی نے اپنے ہاتھوں سے چنا تھا ۔
ادارہ بنا آندھی ہو یا طوفان سید محسن نقوی کی ٹیم نے وقت ، حالات کی پروا کئیے بغیر وہ کردکھایا جس کا تصور بھی کسی نے نا کیا تھا *شہر کی سب باتیں * صرف ایک نعرہ ایک ماٹو نہین ایک مشن تھا جس میں سب نے ایمانداری اور جذبے کے ساتھ اپنا اپنا حصہ ڈالا سچ ہے کہ انسانی جذبے کی سچائی ہو تو کیسے بھی حالات اور واقعات ہوں جیت جذبوں کی ہی ہوا کرتی ہے اور یہاں بھی کچھ ایسے ہی ہوا ۔
سٹی 42 سٹی نیوز نیٹ ورک کا وہ شاہکار چابت ہوا جس نے لاہور کی سطع پر خود کو ایسے منوایا کہ بانیِ نیٹ ورک کو مزید اداروں کی داغ بیل ڈالنے کی جانب ابھارا ،شہر کی باتوں سے نکل کر ملکی حالات حاضرہ کی درست رپورٹنگ کے لیے 24 نیوز ایچ ڈی کی داغ بیل ڈالی گئی ، اس چینل کے لیے ملک بھر سے نامور نیک نام صحافیوں کی ایسی ٹیم منتحب کی گئی جس نے تھوڑے عرصے میں ہی اس نئے نیشنل چینل کو صف اول کے چینلز میں لاکھڑا کیا ۔
ترقی کا یہ سفر یہاں رکا نہیں کہ پاکستان کے تو دیگر شہروں سے بھی سٹی 42 کی طرز پر چینلز لانے کا مطالبہ سامنے لایا جانے لگا اس صورتحال میں پاکستان کے تیسرے بڑے شہر پاکستان کے مانچسٹر فیصل آبد سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ذیر انتطام سٹی 41 کا آغاز کیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس بڑے صنعتی شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا شروع کیا ۔
سچ جاننے اور سچ کو لوگوں تک صرف سمیع و بصری ذرائع کے علاوہ پرنٹ میڈیا میں بھی سٹی گروپ نے قدم بڑھایا اور ڈیلی سٹی فورٹی ٹو کا اجراٗ کیا جو آج شہر لاہور کے مقبول ترین اخبارات میں شمار ہوتا ہے ۔
جنوبی پنجاب جہاں کے رہنے والوں کو ہمیشہ سے ہی اس بات کا شکوہ رہا کہ اُن کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں اس بات کو محسوس کرتے ہوئے سٹی نیوز نیٹ ورک کے بانی سید محسن رضا نقوی نے جنوبی پنجاب کی آواز بننے والے چینل روہی ٹی وی کی بنیاد رکھی ، ملتان ہو یا بہاولپور ، ڈی جی خان یا رحیم یار خان، سرگودھا سے کوہ سلیمان اور راجن پور تک آج روہی ٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز بن چکا ہے ۔
جذبے سچے ہوں تو راہیں آسان ہوجایا کرتی ہیں اس ادارے کو تو ابھی مزید بڑھنا تھا ملک کے سب سے بڑے شہر قائد کراچی کو چھوٹے پاکستان کی حثیت حاصل ہے اس شہر میں ایک ایسے ٹی وی چینل کی اشد ضرورت تھی جو شہر میں بسنے والے تمام شہریوں کو بلا تفریق رنگ و نسل ، دین و مذہب صرف اور صرف سچ پر مبنی رپورٹنگ فراہم کرئے اور یوں سٹی نیوز نیٹ ورک نے سٹی 21 کی بنیاد رکھی جو آج کراچی شہر کی آواز بن چکا ہے ۔
آج کا سٹی نیوز نیٹ ورک صرف سکرین ٹی وی سکرین پر ہی نہیں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی صورت میں سچ کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ سفر ہر آنے والے دن کو نئی جہتوں نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر بڑھ رہا ہے ۔
17 سال قبل جب اس صھافتی نیٹ ورک کی بنیاد صرف اور صرف سچ پر رکھی گئی تھی تو یہ تصور نا تھا کہ یہ ادارہ آگے چل کر ملک کا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک بنے گا لیکن دیکھنے والوں کی محبت ، کام کرنے والوں کے جذبوں نے آج ہمیں اس منزل تک پہنچایا لیکن ہم رکے نہیں ہم تھکے نہیں صحافت کی دنیا میں ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اس لیے یہ سفر آگے بڑھتا رہے گا سچ کا یہ کاررواں میر کاررواں محسن نقوی کی ذیر نگرانی آگے چلتا رہے گا ۔