کراچی: رینجرز اور پولیس کا کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Apr 16, 2023 | 12:14:PM
کراچی: رینجرز اور پولیس کا کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

   ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری نیوکراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: 24 نیوز کے جعلی لوگو کا استعمال،خاتون رپورٹر نے ویڈیو بنا کرجعل ساز کو بے نقاب کر دیا

پولیس کے مطابق ملزمان پاور ہاؤس چورنگی پرعوام سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ قانونی ضابطے کی کارروائی کیلئے ہلاک ملزم کی لاش کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔