پنجاب میں میٹرک نتائج کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات کے نتائج کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔
میٹرک کے نتائج کی ابتدائی تاریخیں فائنل کر لی گئی ہیں، جس کے مطابق دہم جماعت کا رزلٹ 6 اگست کو جاری ہونے کا امکان ہے، تعلیمی بورڈز کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نہم جماعت کے نتائج 2 ستمبر کو جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر مختلف بورڈز کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ کو آن لائن پورٹلز کے ساتھ ساتھ متعلقہ بورڈ دفاتر سے بھی رزلٹ کارڈز حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات کا شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق یہ امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے، سیکنڈ اینول امتحانات کے لیے داخلہ شیڈول بھی جلد جاری کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
تعلیمی ماہرین کے مطابق نتائج اور امتحانات کے شیڈول کو بروقت حتمی شکل دینا طلبہ کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے وہ اپنی آئندہ تعلیمی منصوبہ بندی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں، والدین اور طلبہ کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شیڈول کی جلد باضابطہ منظوری دے کر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔