"انڈسٹری کے صرف مرد نہیں عورتیں بھی غلط ہیں"،فریال محمود

May 15, 2023 | 17:46:PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پا کستانی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود  کا کہنا ہے کہ "  شوبز انڈسٹری میں صرف مرد نہیں خواتین بھی غلط ہوتی ہیں, مرد اسی وقت آگے بڑھتا ہے جب عورت اجازت دیتی ہے۔"

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ " شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے, انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔"

انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ "یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے، سیٹ پر فنکارائیں معاون پروڈیوسر اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارائیں اپنے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی مرد آگے بڑھتا ہے۔"