صدر ،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز  کو خراج تحسین

Mar 15, 2025 | 20:09:PM
صدر ،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز  کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم  محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ  پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر یوسف رضا گیلانی کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ،صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 خارخیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی. وزیرِ اعظم کا خوارج کو جہنم رسید کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا. وزیرِ اعظم نے کہا کہدھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں و ان کے اہل خانہ پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے. 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے  جام شہادت نوش کرنیوالے 2 جوانوں کو زبردست الفاظ میں  خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ وزیر داخلہ نے کہا کہخوارجی دہشتگردوں کے  مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ خوارجی دہشتگردوں پاک دھرتی کا بوجھ ہیں ۔ قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور،اڑھائی ماہ کے دوران27 افراد کی خودکشی،مختلف وجوہات پر موت کو گلے لگا لیا